aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
"تعلیم اور سماج" سعید انصاری کی درس و تدریس سے متعلق اہم موضوعات پر مبنی مضامین پر مشتمل ہے۔ جس میں تعلیم اور سماج کا گہرہ تعلق، صالح معاشرے کی تشکیل میں تعلیم کے اہم کردار اور ضرورت پر سیر حاصل گفتگو کی گئی ہے۔ جس کے لیے مصنف نے کتاب کو آٹھ ابواب میں تقسیم کیا ہے۔جس میں جناب ذاکر حسین صاحب کے تعلیم اور سماج پر تحریر کردہ تقریر بھی شامل ہے، جس سے کتاب کی وقعت بڑھ گئی ہے۔ اس کے علاوہ دیہی مدارس ،تمدنی مبلغین،استادوں کے مدرسے، محکمہ ء تعلیم، ثانوی مدراس، اور دیگر اداروں وغیرہ عنوانات کے تحت سماج اور تعلیم کے تعلق پر بے حد اہم مواد جمع کیا ہے۔