Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

مصنف : محمد قمر اسحٰق

ناشر : ایجو کیشنل پبلشنگ ہاؤس، نئی دہلی

سن اشاعت : 1998

زبان : Urdu

موضوعات : تحقیق و تنقید

ذیلی زمرہ جات : غزل تنقید

صفحات : 131

ISBN نمبر /ISSN نمبر : 8186232-65-6

معاون : جامعہ ہمدردہلی

اردو غزل اور تقسیم ہند
For any query/comment related to this ebook, please contact us at haidar.ali@rekhta.org

کتاب: تعارف

تقسیِم ہند کے نتیجے میں ہونے والی ہجرت اتنی بڑی تعداد میں کہ اس سے پہلےلوگوں کو بے گھر ہوتے ہوئے چشم فلفک نے نہیں دیکھا اور یہ صرف جسمانی ہجرت نہ تھی کہ ایک جگہ سے اٹھے اور دوسری جگہ جا کر بیٹھ گئے ۔ اس ہجرت نے برصغیر کی عوام کو ذہنی اور نفسیاتی طور پر متاثر کیا ، معاشی ، تہذیبی اور مذہبی حوالے سے تو فرق پڑنا ہی تھا مگر ذہنی اور نفسیاتی طور پر بھی یہ لوگ مفلوج ہو کر رہ گئے۔ اس ہجرت سے صرف ہجرت کرنے والے ہی متاثر نہیں ہوئے بلکہ وہ لوگ بھی متاثر ہوئے جنھوں نے ہجرت نہیں کی اور اس ہجرت میں ان کو ظاہری طور پرتو کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں اٹھاناپڑامگر یہ لوگ بھی نفسیاتی حوالے سے بہت متاثر ہوئے ، اس سانحے کو شعراء نے اپنی غزلوں میں بیان کیا جس سے غزل کا مزاج تبدیل ہو گیا ،اس حادثے کو اور تقسیم کے دوران پیش آنے والے حالات کو اردو غزل میں جس طرح بیان کیا گیا ہے اس سے غزل کی اہمیت کے ساتھ ساتھ اس کی انفرادیت بھی نمایاں ہوتی ہے۔زیر نظر کتاب کو دہلی یونیورسٹی کے تحت ایم فل کے مقالہ کے طور پر لکھا گیا تھا ، تاہم کتابی شکل دیتے وقت کچھ ترمیم و اضافہ کرکے شائع کیا ،کتاب کے مقدمےمیں آزادی سے پہلے اردو غزل کا جائزہ لیا گیا ہے ، جس میں ،غزل کے تہذیبی عناصر اور ہند مغل مشترکہ تہذیب پر روشنی ڈالی گئی ہے ،اس کے بعد تقسیم ہند کی بنیاد تلاش کی گئی ،اور ان حالات کو بھی دیکھا گیا ہے ،جن کے تحت ہندوستان کی تقسیم ہوئی ، ساتھ ہی ساتھ آزادی کے بعد کے ذہنی تناؤ کے تناظر میں ہندو پاک کے متغزلانہ رویوں کا مطالعہ پیش کیا گیا ہے۔

.....مزید پڑھئے
For any query/comment related to this ebook, please contact us at haidar.ali@rekhta.org

مصنف کی مزید کتابیں

مصنف کی دیگر کتابیں یہاں پڑھئے۔

مزید

مقبول و معروف

مقبول و معروف اور مروج کتابیں یہاں تلاش کریں

مزید
بولیے