aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
اس کتاب میں ناول کی تاریخ اور اس کا پس منظر بیان کیا گیا ہے ۔ خاص طور پر انگریزی زبان کے ناول اور ان کے احوال کو بہت ہی تفصیل سے لکھا گیا ہے۔ جبکہ اردو کے ناول پر کم لکھا گیاہے کیونکہ اردو زبان میں ناول انگریزی زبان سے ہی منتقل ہوئی ہے اس لئے اگر منبع کی تلاش کرنا ہے تو جڑ پر گفتگو ضروری ہوتی ہے اسی لئے انگریزی کے ناولوں پر سیر حاصل بحث کی گئی ہے تاکہ ہم ناول کی تاریخ اس کے ابتدا اور ترقی و ترویج پر کچھ وثوق سے بول سکیں ۔ اس میں سب سے پہلے ناول کے ابتدا کے بارے میں پھر ناول کی تعریف ،انگریزی زبان کی وسعت ،اردو کے عناصر ترکیبی ، رتن ناتھ سرشار، عبد الحلیم ، سجاد حسین ، منشی پریم چند ، اور دیگر عنوانوں کے تحت اردو ناول کی تاریخ اور اس کے تنقیدی رجہان پر بحث کی گئی ہے ۔ اردو ناول کی تاریخ اور تنقیدی شعور کا مطالعہ کرنے والے اس کتاب کو ضرور پڑھنا پسند کرینگے ۔
Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi
Get Tickets