aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
ابرار کرتپوری ایک سلیقہ شعار اور با ذوق شاعر ہیں انھوں نے غزلیں، نظمیں ، اور قطعات بھی کہے ہیں۔ لیکن زیر نظر کتاب "ورفعنا لک ذکرک" ابرار کرتپوری کی نعتوں کا مجموعہ ہے، اس مجموعہ کے شروع میں انھوں مقدمہ کے طور پر نعتیہ شاعری کا تجزیہ پیش کرتے ہوئے نعتیہ شاعری کی روایات پر روشنی ڈالی ہیں جس کے تحت عہد صحابہ میں کہیں گئی نظمیں اور بزرگان دین کے کلام کا نمونہ بھی پیش کیا ہے، جس میں سے کچھ کلام عربی زبان میں ہے ،عربی زبان میں جو نعتیں ہیں ان کے نیچے منظوم اردو ترجمہ بھی پیش کیا گیا ہے ،طویل مقدمہ کے بعد ابرار کرتپوری کا نعتیہ کلام شامل ہے۔ ان کی نعتیں عشق رسول سے سرشار ہیں۔