aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
1857 کی جنگ اور بغاوت نہ صرف آزادی کا سرخیمہ تھی بلکہ انگریزوں کی نیند حرام کر دینے والی یہ بغاوت اگرچہ کچل دی گئی مگر یہ بات انگریزوں نے محسوس کر لی تھی کہ ہندوستان اب زیادہ دنوں تک ان کے ہاتھ میں رہنے والا نہیں ہے۔ اس باغیانہ یا جرات مندانہ اقدام کے بعد عوامی خوف جاتا رہا اور لوگوں میں بیداری آتی گئی۔ یہی کیا کم تھا کہ ان کو یہ سمجھ میں آگیا تھا کہ یہ ملک ان کا ہے اور ہم غلامی کے بجائے موت پسند کرینگے۔ اس بغاوت کے اثرات جو بھی رہے مگر کچھ نکات ایسے ہیں جن کی طرف توجہ ضروری ہے۔ اس کتاب میں ان نکات کی طرف توجہ دلائی گئی ہے۔ سب سے پہلے ان جگہوں کے بارے میں بتایا گیا جہاں جہاں سے یہ تحریک ابھری اور بغاوت کچلنے کے بعد ان کا کیا انجام ہوا۔ اس کے بعد سیف قلم سے جن لوگوں نے حصہ لیا تھا ان کا بھی ذکر کیا گیا ہے۔ اس کے بعد شعر و ادب اور دستاویزات کی شکل میں کن لوگوں نے اس مہم کے دوران کام کیا اس کا بھی ذکر بطور خاص کیا گیا ہے۔اور پھر صحافت اور ذریعہ ابلاغ کا بھی ذکر کیا گیا ہے۔
Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25
Register for free