aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
امرتا پریتم ایک شاعرہ اور ناول نگار تھیں۔ وہ گوجرانوالہ میں پیدا ہوئیں۔ ان کی سو سے زائد کتابیں شائع ہو چکی ہیں جن میں شاعری کے علاوہ کہانیوں کے مجموعے، ناول اور تنقیدی مضامین کے انتخابات بھی شامل ہیں۔امرتا پریتم ایک شاعرہ، ناول نگار، افسانہ نگار یا ادیبہ ہی نہیں بلکہ ایک لیجنڈری شخصیت تھیں۔ جو شہرت بحثیت ادیبہ انہیں ملی شاید ہی کسی عورت لکھاری کو ملی ہو۔ زیر نظر کتاب "دوسری منزل" امرتا پریتم کا لکھا ہوا انوکھا پنجابی ناول ہے۔ اس ناول پر ان کو گیان پیٹھ جیسا اعلی اعزاز سے نوازا گیا تھا۔ اس ناول کا اردو ترجمہ مسعود منور نے کیا ہے۔