aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
زیر نظر اے نیو ہسٹری آف انڈیا یعنی ہندوستان کی جدید تاریخ، ایشوری پرشاد کی کتاب ہے۔ یہ اس کا اردو ایڈیشن ہے جس میں قدیم ترین ہندوستان سے لیکر زمانہ غدر تک کا احاطہ کیا گیا ہے۔ یہ تاریخ ہندوستان کے زمانہ تاریخ سے قبل یعنی پتھر کے دور سے شروع ہوتی ہے۔ اس کے بعد آریوں کی آمد، ان کی فتوحات، ملک میں ان کا پھیلاو۔ پھر ویدوں کی عہد کی تہذیب کو بتلاتی ہوئی مختلف قدیم عہدوں اور تہذیبوں پر بات کرتی ہے۔ آخر میں مغلوں کا زوال، سلطنت برطانیہ کا عروج وغیرہ۔ کتاب کے آخر میں کچھ سلطنتوں کے شجرے بھی دئے گئے ہیں جن سے تفہیم مزید آسان ہوجاتی ہے۔