aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
منیر ارمان نسیمی کا شمار ہندوستان کے نوجوان شعرا ء میں ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ منیر ارمان نسیمی نثر نگار بھی ہیں۔ نثر میں اظہار کے لیے انہوں نے انشائیے کو وسیلہ بنایا ہے۔ منیر ارمان نسیمی کے انشائیوں کی سب سے اہم بات ان کی بے باکی، بے ساختگی، بے تکلفی اور موضوعات کا تنوع ہے۔ وہ بات کہنے کا طریقہ جانتے ہیں ۔جبکہ منیر ارمان نسیمی جزئیات نگاری کے قائل ہیں لیکن وہ جانتے ہیں کہاں طوالت درکار ہے اور کہاں اختصار سے بات بن سکتی ہے۔ وہ محاوروں کے استعمال اور شگفتہ مزاجی سے کہیں بھی قاری کو اکتاہٹ محسوس نہیں ہونے دیتے ۔ آ بیل مجھے مار منیر ارمان نسیمی کی پہلی تصنیف ہے ۔ اس کتاب میں پندرہ انشایئے اور دس افسانچے شامل کیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ چار تاثراتی اور دعائیہ مضامین بھی شامل کئے گئے ہے۔ ان کے انشائیوں کو پڑھ کر ایسا لگتا ہے کہ انہوں نے زندگی کے چھوٹے چھوٹے واقعات اور کرداروں کو نئے زاویے سے دیکھا ہے، جن سے روشناس ہو کر قاری نئے جہان کی سیر کرنے لگتا ہے۔
Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25
Register for free