aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
اُردو ادب کی تاریخ میں جو شہرت اور مقبولیت آب حیات کو حاصل ہے اس کا مقابلہ شاید ہی کوئی دوسری کتاب کر سکے۔ یہ حقیقت ہے کہ آب حیات کے لطیفے اور روائتیں اُردو ادب کی تعمیر میں ایک آئنی بنیاد ہیں جس پر ہماری زبان کی عمارت بنتی ہے۔ آب حیات کے فقرے اور لطیفے اب ضرب الامثل بن کر گھر گھر زبان عام و خاص ہیں۔ اب تک مبتدی ان جواہر پاروں کو صرف آب حیات میں ہی پڑھ سکے تھے لیکن اس کتاب میں ان ادبی حکایتوں اور لطیفوں کو مبتدی کے لیے ایک کتاب کی صورت میں پیش کیا گیا ہے۔