aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
اس کتاب میں عہد مغلیہ سے قبل کے ہندوستان کی مذہبی اور علمی تاریخ اور اس میں جو مزید تحقیقات ہوئی ہیں ،ان پر روشنی ڈای گئی ہے ۔ ابتدا میں عرب اور ہندوستان کے قدیم تعلقات پر روشنی ڈالی گئی ہے اور اس کے تحت فتح سندھ، محمد بن قاسم کا نظم و نسق، ساحل ہند پر عربوں کی بستیاں جیسے عنوانات کو شامل کیا ہے جبکہ غزنی اور لاہور کے موضوع کے تحت آٹھ حکمراں اور ان کی حکومتوں کے مزاج سے واقف کرایا ہے ۔اس کے بعد توسیع واشاعت کا موضوع چھیڑا گیا ہے ،اس میں کل دس اشخاص کا ذکر ہوا ہے جن میں امراء و اولیاء دونوں ہی شامل ہیں۔ پھر اشاعت اسلام کے تحت ۲۶ عناوین ہیں اور اس میں توسیع اسلام کے تعلق سے اولیاء کرام کے عظیم کارناموں کا ذکر ہے ۔ آگے دور نفوذ وترویج کے تحت دس عنوانوں میں حکمراں کے کارنامے اور ان سے اشاعت اسلام پر پڑنے والے اثرات کے بارے میں ذکر ہے اور آخر میں " چند اہم تاریخیں " کے عنوان سے کچھ قیمتی اور اہم باتیں بتا کر کتاب کا خاتمہ کردیا گیا ہے۔
Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi
Get Tickets