Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر
For any query/comment related to this ebook, please contact us at haidar.ali@rekhta.org

کتاب: تعارف

ایک کامیاب زندگی گزارنا ہر انسان کا حق ہے مگر یہ حق اسی وقت ادا ہو سکتا ہے جبکہ آداب زندگی کے رموز و اوقاف ،اس کے نشیب و فراز سے پوری طرح واقفیت ہو ۔ زندگی کو سنوارنے کے لئے ضروری ہے کہ آداب کی واقفیت ہو اور وہ ادب اگر کسی عظیم شخصیت اور پیر طریقت کے ذریعہ سکھلائے اور بتلائے گئے ہوں تو یقینا زندگی خوشگوار گزر سکتی ہے ۔ نبی صلعم نے ہمارے لئے ایک بہترین اسوہ چھوڑا ہے جس پر عمل کر کے ہم اپنی زندگی کو ایک کامیاب زندگی گزار سکتے ہیں ۔ اس کتاب میں انہیں کے بتلائے گئے آداب زندگی کو پانچ ابواب میں تقسیم کیا گیا ہے ۔ سب سے پہلے سلیقہ و تہذیب کے ضمن میں طہارت ،صحت ، لباس کے آداب وغیرہ کا ذکر ہے ۔ اس کے بعد حسن بندگی کے تحت مسجد کے آداب، نماز کے آداب ، تلاوت کے آداب وغیرہ کو بیان کیا گیا ہے ۔ پھر تزیین معاشرت میں والدین سے سلوک، ازدواجی زندگی کے آداب ، اولاد کی پرورش وغیرہ کو بیان کیا گیا ہے ۔ اس کے بعد دعوت دین کے بارے میں بتلایا گیا ہے ۔ پانچویں باب میں احساس عبدیت یعنی توبہ ، دعا وغیرہ کے بارے میں بیان کیا گیا ہے۔

.....مزید پڑھئے

مصنف: تعارف

شناخت: ممتاز عالمِ دین، مفسر، مصنف، رکنِ شوریٰ جماعتِ اسلامی ہند اور بانی و نگرانِ جامعہ الصالحات (رام پور)

مولانا محمد یوسف اصلاحی 9 جولائی 1932ء کو ضلع اٹک (پنجاب، پاکستان) کے قصبے 'پرملی' میں پیدا ہوئے۔ 1936ء میں اپنے والد شیخ الحدیث مولانا عبدالقدیم کے ہمراہ بریلی (یوپی، بھارت) منتقل ہو گئے۔

انھوں نے ابتدائی تعلیم بریلی میں حاصل کی۔ پھر اسلامیہ انٹر کالج بریلی سے ہائی اسکول پاس کیا۔ پھر مظاہر العلوم سہارنپور میں داخل ہوئے اور چند سال تک تعلیم حاصل کی اور پھر مدرسۃ الاصلاح (سرائے میر) میں چار سال تک مولانا اختر احسن اصلاحی جیسے جلیل القدر عالم کی شاگردی میں رہے۔

مولانا یوسف اصلاحی 1951ء میں سید ابوالاعلیٰ مودودی کی کتاب 'تنقیحات' پڑھ کر ان کے افکار سے متاثر ہوئے۔ 1954ء میں جماعتِ اسلامی ہند کے رکن بنے اور تادمِ مرگ تحریکِ اسلامی کے فعال ترین رہنماؤں اور مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن رہے۔

انہوں نے رام پور (اترپردیش) کو اپنا مستقل مستقر بنایا۔ مولانا ابوسلیم عبدالحئی کے بعد انہوں نے جامعہ الصالحات (طالبات کی مثالی دینی درسگاہ) کی نگرانی سنبھالی اور اسے پورے ہندوستان میں ایک رول ماڈل ادارے کے طور پر متعارف کروایا۔ 1972ء میں ماہنامہ ذکریٰ کا اجرا کیا، جو بعد میں ذکریٰ جدید کے نام سے جاری رہا۔

مولانا یوسف اصلاحی کی تصانیف نے وسیع پیمانے پر مقبولیت حاصل کی، خاص طور پر: آدابِ زندگی، قرآنی تعلیمات، تفہیم الحدیث، داعی اعظم، آسان فقہ، حسنِ معاشرت، اسلامی توحید شعورِ حیات وغیرہ۔

ان کی کتاب "آدابِ زندگی" نصف صدی سے زائد عرصے سے مسلم گھروں میں ایک رہنما کتاب کی حیثیت رکھتی ہے۔

ان کی تحریروں کی زبان نہایت سادہ، شگفتہ اور اثر انگیز تھی۔

وفات: 21 دسمبر 2021ء کو انتقال ہوا۔

.....مزید پڑھئے
For any query/comment related to this ebook, please contact us at haidar.ali@rekhta.org

مصنف کی مزید کتابیں

مصنف کی دیگر کتابیں یہاں پڑھئے۔

مزید

مقبول و معروف

مقبول و معروف اور مروج کتابیں یہاں تلاش کریں

مزید
بولیے