aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
احمد کمال حشمی مغربی بنگال کے مستند و معتبر شاعر ہیں۔ آپ کے کئی شعری مجموعے شائع ہوکر اربابِ نظر سے پذیرائی حاصل کرچکے ہیں۔ ’سفر مقدر ہے، ردعمل، "آدھی غزلیں"چاند ستارے جگنو پھول‘ ان کے شعری مجموعوں کے نام ہیں۔ آپ کو مغربی بنگال اور بہار اردو اکادمیوں سمیت مختلف ادبی اداروں سے ایوارڈ سے بھی سرفراز کیا گیا ہے۔ زیر نظر کتاب آدھی غزلیں ان کا شعری مجموعہ ہے ، اس مجموعہ کا نام" آدھی غزلیں " رکھنے کی وجہ بیان کرتے ہوئے وہ خود لکھتے ہیں۔ "میں نے مختلف شعراء کی غزلوں کے ثانی مصرعوں پر اولیٰ مصرعے کہہ کر غزلیں مکمل کی ہیں ، اور ان کانام "آدھی غزلیں"دیا ہیں"گویا کہ اس مجموعہ میں شامل غزلیں تضمین کے زمرے میں آتی ہیں ، انھوں نے بہت سے شعراکی غزلوں پر تضمین کی ہے ، اور اس مجموعہ میں شامل غزلوں کا کمال یہ ہے کہ جس شاعر کی غزل پر تضمین کی ہے تضمین نگار نے خود کو بھی اسی سطح پر رکھ کر غزل کہنے کی کوشش کی ہے۔
Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25
Register for free