aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
اقبال مجید بحیثیت افسانہ نگا رمعروف ہیں۔ان كے افسانوں كی فہرست میں كئی لازوال افسانے شامل ہیں۔جس میں دو بھیگے لوگ،پوشاک، آگ کے پاس بیٹھی عورت ،پیٹ کا کیچوا وغیرہ اہم ہیں۔ زیر نظر افسانوی مجموعہ "آگ کے پاس بیٹھی عورت" ان کے تیرہ افسانوں پر مشتمل ہے۔ جس میں قصہ رنگ شکستہ، ایک سگریٹ لائٹر کی کہانی ، زلزلے، چراغ آرزو، اضطراب ، آگ کے پاس بیٹھی عورت وغیرہ افسانے شامل ہیں۔ "آگ کے پاس بیٹھی عورت"اقبال مجید کا مشہور افسانہ ہے اور اسی افسانے پر زیر نظر افسانوی مجموعہ کا نام ہے۔ اس افسانے میں دلت کرداروں کے ذریعہ ان کی روز مرہ زندگی ،مسائل ، سماجی ناہمواری ،ان کی گندی بستیوں اور ان کے سماجی ،معاشی اور معاشرتی استحصال کی خوب عکاسی کی ہے۔ یہ افسانہ حقیقت نگاری کی عمدہ مثال ہے۔ کتاب میں شامل دیگر افسانوں کے کردار ہمارے اپنےعہد اور ماحول میں سانس لے رہے ہیں۔ان کرداروں کے احساسات و جذبات کی ترجمانی حقیقی اندازمیں کی ہے کہ قاری کو یہ اپنی کہانی محسوس ہوتی ہے۔انھوں نے سماجی و عصری مسائل کے ساتھ موجودہ دور میں مصروف ترین زندگی او راس سے پید اہونے والے مسائل کو بھی اپنے افسانوں کا موضوع بنایا ہے۔
Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi
Get Tickets