aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
اردو ڈرامہ نگاری کا اہم نام آغا حشر کاشمیری اردو کے شیکسپیئر کہلاتے ہیں۔ انھوں نےڈرامہ نگاری کے علاوہ شاعری خطابت، مناظر اور فلم سازی بھی کی ہے۔اردو ادب میں بحیثیت ڈرامہ نگار ان کا اہم اور اعلیٰ مقام ہے۔ پیش نظر کتاب " آغا حشر کاشمیری" ان کے سوانح اور ادبی خدمات کا احاطہ کرتی اہم ہے۔ جس کے متعلق مرغوب حیدر عابدی لکھتے ہیں،" زیر نظرکتابچہ آغاحشر کاشمیری کے فن و شخصیت پر ایک مختصر لیکن جامع دستاویز ہے۔ اس کتابچہ کا مقصد آپ کو اس شخصیت کے بارے میں مکمل معلومات فراہم کرانا ہے ۔۔۔اس کتابچہ سے آپ کو اندازہ ہوگا کہ آغا حشر کوآخر کیوں " ہندوستان کا شیکسپئیر " کہا جاتا ہے۔ اس کے مطالعے سے یہ بات ثابت ہوجائے گی کہ زمانہ قدیم سے آج تک ہندوستانی ڈرامے کے پورے منظر نامے میں آغا حشر نے جو خامہ فرسائی کی ہے اور جو شہرت پائی ہے وہ بے مثال ہے۔"
Read the author's other books here.
Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi
Get Tickets