aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
یہ کتاب اصلاحی مقاصد کے تحت لکھی گئی ہے۔ اس کتاب کو دعوہ اکیڈمی، اسلام آباد نے شائع کیا ہے۔ اس اکیڈمی کا مقصد اصلاً ان اخلاقی اصولوں کی ترسیل ہے جو دعوت و تبلیغ کے تناظر میں اسلام نے بتائے ہیں۔ مذکورہ کتاب انہی اصولوں کی تکمیل کرتی ہے۔ کتاب کو پانچویں جماعت کے بچوں کے لیے ترتیب دیا گیا ہے۔ اس میں آصف نامی ایک انتہائی مفلس کی کہانی ہے جسے رحم کھا کر ایک امیر انسان اپنے یہاں ملازم رکھ لیتا ہے۔ ملازم بھی بڑی ایمانداری سے سارے کام کرتا ہے لیکن بعد میں ذرا سے حالات بدلنے پر اس کی نیت میں کھوٹ آ جاتی ہے اور وہ کافی بے ایمانی سے کام کرنے لگتا ہے، جس کی زد میں کئی دوسرے ملازم بھی آ جاتے ہیں آخر نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ آصف کا انجام برا ہوتا ہے۔ کہانی میں عمدہ اخلاقی درس پوشیدہ ہے۔
Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi
Get Tickets