aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
عبدالمجید خاں 1901 کو شملہ میں پیدا ہوئے ۔ علیگڑھ سے تعلیم حاصل کی ۔ طالب علمی کے زمانے میں خلافت تحریک سے نظریاتی اور علمی طور پر وابستہ رہے ۔ تحریک سے ان کی سرگرم وابستگی کو دیکھتے ہوئے ان کے والد نے انہیں واپس شملہ بلالیا اور حیرت کی تعلیم ادھوری رہ گئی۔ چھوٹی چھوٹی ملازمتیں کرکے زندگی گزاری۔