aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
"آئنیہ تاریخ نما" بابو شیو پرشاد کی معروف ہندی تصنیف " اتہاس تمرناشک" جو کہ ہندوستانی تاریخ پر مبنی ہے، کا اردو ترجمہ ہے۔ جس کے مترجم خود بابو شیو پرشاد ہیں۔ اس تاریخ میں ہندوستان میں غیر قوموں کی آمد ، تجارت رفتہ رفتہ قابض ہونے اور انگریزوں کا ہندوستان پر مکمل تسلط حاصل کرنے کاتفصیلی بیان ہے۔ یہ تاریخ دو جلدوں پر مشتمل ہے۔ پہلی جلد میں ہندوستان کے راجو مہاراجوں کا ذکر، ہندوستان میں مسلمانوں کی آمد ان کے کارنامے وغیرہ کا ذکر جبکہ دوسری جلد کی ابتدا انگریزوں کی آمد اور تجارت کے اغراض و مقاصد کے تذکرہ کے ساتھ ہوئی ہے۔ یہ ایک مختصر اور معتبر تاریخ ہے۔