aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
زیر تبصرہ کتاب "آج کا اردو ادب" ڈاکٹر ابواللیث صدیقی کی تصنیف ہے۔ جس میں اردو زبان و ادب کے اہم تاریخی پہلووں کا تذکرہ کیا گیا ہے، کتاب جدید اردو ادب کی تاریخ اور اس کے اثرات کو بخوبی بیان کرتی ہے، اردو زبان و وادب میں تبدلیاں رونما ہوتی رہی ہیں ،۱۷۵۷ کی جنگ آزادی نے اردو زبان اور ہندوستان میں بسنے والوں کو متاثر کیا یہ ایک تاریخی حقیقت ہے، کتاب میں اس حقیقت پر روشنی ڈالی گئی ہے، ان اسباب و عوامل پر روشنی ڈالی گئی ہے، جو تبدیلی کا سبب بنے۔ اردو زبان کی مختلف اصناف سخن جدت سے کس طرح متاثر ہوئیں، ان میں کیا کیا تبدلیاں رونما ہوئیں، اس کی تاریخ کو واضح اور دلکش انداز میں بیان کیا گیا ہے۔ اردو شاعری، ڈراما، افسانہ، تنقید، مضامین ان تمام اصناف ادب کا تذکرہ کیا گیا ہے۔ گویا جدید ادب کی تاریخ ان تمام اصناف ادب کے تناظر میں پیش کی گئی ہے۔
Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25
Register for free