aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
’ٰٰآج سے قبل کا ہندوستان‘ کتاب کے نام سے بھلے کچھ بھی خیال آئے مگر اتنا تو ہے کہ تاریخی واقعات کو اگر کہانیوں کی شکل میں پیش کیا جائے تو یہ الگ ہی فن کاری ہے۔ اس سے واقعات اور حقائق کی صحت میں کوئی کمی بیشی واقع نہیں ہوتی البتہ تاریخی واقعات کی جانب دلچسپی ضرور بڑھ جاتی ہے۔ پیش نظر کتاب ’آج سے قبل کا ہندوستان‘ میں بھی یہی کوشش کی گئی ہے۔ چند اسکولی طلبا کے آپسی مباحثے کے ذریعہ تاریخ پیش کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ اس کا ایک مقصد بچوں میں وطن کے تئیں محبت کے جذبے کو فروغ دینا بھی ہے۔