aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
یہ ایک معیاری جاسوسی ادب کی کتاب ہے۔ اس میں کیلیفورنیا کے پہاڑی علاقے میں گلن کیمپ میں پیش آنے والے سنسنی خیز واقعہ کو بنیاد بنا کر لکھا گیا ہے ۔ کہانی میں طوالت سے بچا گیا ہے اور اختصار سے بھی دامن تہی کی گئی ہے یعنی نہ اتنا مختصر کہ تنگی محسوس ہو اور نہ اتنا طویل کہ طبیعت پر بار ہوجائے۔ ترجمہ معیاری اور سلیس ہے ۔ ایسے معیاری اور تعمیری ادب کے مطالعہ سے ذہنی تکان اور کلفت کو دور کرنے کے ساتھ ہی ذہنی تربیت بھی ہوتی ہے۔ اچھی بات یہ ہے کہ ناول کی کتاب ہونے کے باجود اس کا ٹائیٹل سادہ مگر جاذب نظر ہے، عامیانہ اور عریاں تصاویر سے پاک ہے۔ زبان و بیان میں ادبی چاشنی پورے طور پرموجود ہے۔ کہانی کو دلچسپ بنانے کی کامیاب مساعی کی توثیق قاری یقیناً کریں گے۔