aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
"آموزش اردو " پروفیسر رضیہ تبسم کی تصنیف ہے۔آموزش اردو، زبان سیکھنے سکھانے خصوصا اردو زبان کی تعلیم و تدریس کے موضوع پر اپنی نوعیت نایاب کتاب ہے۔ مصنفہ نے نہایت سادگی اور وضاحت سے اردو زبان کے خصوصی حوالے سے زبان سیکھنے سکھانے کے رموز بیان کئے ہیں۔ انہوں نے اس موضوع سے متعلق ایک ایک نکتے کو سمجھانے کا کامیاب سعی کی ہے۔ شعبہ تعلیم کے ماہرین و مفکرین کے اقوال و خیالات کی روشنی میں مصنفہ نے گفتگو تحریر اردو حروف تہجی ، تدریس انشا ، مادری زبان کو پڑھانے کے اصول، تدریس نثر و نظم ، معلم کے اوصاف و غیرہ موضوعات پر نہایت مدلل اور سادہ اسلوب اورالفاظ میں گفتگو کی ہے۔ آموزش اردو ، صرف اردو کی تعلیم و تدریس کے موضوع پر لکھی ہوئی کتاب نہیں ہے۔ بلکہ اردو زبان کے ارتقا کے اصول و ضوابط بھی بیان کئے گئے ہیں۔