aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
غضنفر ہمارے عہد کے اہم تخلیق کاروں میں سے ایک ہیں۔ ان کی اصل شناخت یوں تو نثر نویسی ہے اور نثر میں بھی خاص طور پر ناول نگاری کے حوالے سے اہم نام ہے۔ لیکن انہوں نے شاعری میں بھی طبع آزمائی کی ہے۔ زیر نظر کتاب ان کا پہلا شعری مجموعہ ہے جس میں انہوں نے حمد، نعت اور غزل میں اپنے جوہر دکھائے ہیں۔ لیکن اس مجموعے میں ان کی نظمیں کثیر تعداد میں ہیں۔ نظموں میں پابند، آزاد اور نثری تمام قسم کے نمونے شامل ہیں۔ یہاں یہ بات بھی ملحوظ خاطر رہے کہ حمد و نعت کو آغاز میں رکھ کر انہوں نے محض کورانہ تقلید کا اظہار نہیں کیا ہے بلکہ یہ ان کے داخلی تجربات کا حسی اظہار ہے۔
Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi
Get Tickets