aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
اس کتاب کا اصل متن عربی زبان میں ہے جوکہ ابن خلدون کے حالات زندگی کو اجاگر کرتا ہے ۔ اصل متن کا من و عن اور بامحاورہ اردو ترجمہ اس کتاب میں پیش کیا جارہا ہے۔ اس میں کل ۴۰ فصلیں ہیں اور ہر فصل کی شاہ سرخی عربی متن کے مطابق ہے اور اس کے ساتھ ہی ذیلی سرخیاں بھی لگائی گئی ہیں اور فصل کے آخر میں حواشی ہیں ۔ تعارف میں ابن خلدون کی زندگی کا مختصر خاکہ پیش کیا گیا ہے جبکہ فصل اول کے تحت ان کے بارے میں ،ان کے گھرانہ اور نسب کے بارے میں مکمل معلومات فراہم کی گئی ہے ۔ آگے ان کے اسفار، عہدوں پر تقرری وغیرہ پر دقیق بحث ہے۔ جا بجا ان کے کہے ہوئے اشعار کو جوں کا توں عربی زبان میں ہی نقل کرکے اس کا ترجمہ دے دیا گیا ہے۔ غرضیکہ پوری کتاب کا مطالعہ کرلینے کے بعد ابن خلدوں کی زندگی کے تمام گوشے قاری کے ذہن میں مستحضر ہوجاتے ہیں۔
Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25
Register for free