aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
عاقبۃ المتقین متصوفانہ مضامین کی ایک عمومی کتاب ہے جس میں اہل اسلام کے لئے نیکی کی ترغیب دلائی گئی ہے ۔ اس میں مختلف قسم کے ذکر و اذکار اور وظائف کے بارے میں بتایا گیا ہے ۔ روز مرہ کے وظائف سے لیکر ہفتہ میں پڑھے جانے والے ذکر وں کو بیان کیا گیا ہے ۔ مثلا جمعہ کے دن سورہ کہف و یسین کو کب اور کیسے پڑھا جائے اسی طرح سے سورہ واقعہ کو کب پڑھنا چاہئے بیان کیا گیا ہے۔ نیکی کی ترغیب ہر ہر قدم پر دلائی گئی ہےاور مفسدات و خرافات سے بچنے پرزور دیا گیا ہے۔ اسی طرح جنت میں لے جانے والے اعمال وافعال کو بہت ہی واضح انداز میں بیان کیا گیا ہے۔