aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
زیر نظر کتاب "آسان قاعدہ" خواجہ حسن نظامی کا لکھا ہوا قاعدہ ہے، یہ قاعدہ اردو اور عربی کے سیکھنے والے مبتدی طلباء کے لیے ہے۔ کتاب کے سر ورق پر ہی خواجہ صاحب نے لکھ رکھا ہے کہ "جس کو پڑھ کر پندرہ دن کے اندر ہر بچہ قرآن مجید اور اردو عبارت استاد کی مدد کے بغیر پڑھنے لگتا ہے۔" جب یہ کتاب منظر عام پر آئی تو علاّمہ اقبال نے اپنی رائے کا اظہار مندرجہ ذیل خط کے شکل میں کیا تھا۔ "قرآن آسان قاعدہ بظاہر خوب معلوم ہوتا ہے۔ اس کا تجربہ ضرر کرنا چاہیے گو مجھے اندیشہ ہے کہ تجربات میں مشکلات کا سامنا ہوگا۔ کیا آپ نے اپنے بچوں میں سے کسی کو اس قاعدے کے مطابق قرآن شریف پڑھایا ہے۔؟ اگر آپ نے ایسا کیا تو مجھے یقین ہے کہ اور مسلمان بھی اس قاعدے سے مستفید ہوں گے۔ میں نے خود کبھی بچوں کو قرآن شریف نہیں پڑھایا۔ اس واسطے ان مشکلات سے ناواقف ہوں جو استادوں کو پیش آیا کرتی ہیں۔"
Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi
Get Tickets