Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

مصنف : ایم شکیل

ناشر : کتابی دنیا، لکھنؤ

مقام اشاعت : لکھنؤ, انڈیا

سن اشاعت : 1955

زبان : Urdu

موضوعات : ناول

صفحات : 144

معاون : سیما جاوید

آشنائی
For any query/comment related to this ebook, please contact us at haidar.ali@rekhta.org

مصنف: تعارف

مجاہد  آزادی، مزدور رہنما، اور سابق ایم ایل اے، محمد شکیل (قلمی نام ایم شکیل) 21 جولائی 1927 کو جھنوائی ٹولہ کے مشہور حکیمی گھرانے میں پیدا ہوئے۔ وہ تکمل الطب کالج کے بانی حکیم عبدالعزیز کے پوتے اور حکیم عبدالولی کے نواسے تھے۔ حکیم عبدالعلیم اور عصمت آرا بیگم کے بیٹے ایم شکیل نے اپنے سیاسی کیریئر کا آغاز انقلابی کمیونسٹ پارٹی سے کیا۔

وہ 1941 میں پہلی بار 14 سال کی عمر میں برطانوی راج کے خلاف آواز اٹھانے پر جیل گئے۔ انہوں نے 21 دن لکھنؤ ضلع جیل میں گزارے۔ اس کے بعد وہ شیو ورما کے ساتھ تحریک آزادی میں جیل گئے اور ڈاکٹر رشید جہاں کے ساتھ جیل میں رہے۔ وہ کل 14 بار جیل گئے۔

انہوں نے مجاہدین آزادی کو ملنے والی سہولیات کو اسلئے ٹھکرا دیا کیونکہ انہیں سرکار کو اپنے انقلابی ہونے کا ثبوت دینا گوارہ نہیں تھا۔

انہوں نے گنگا پرساد میموریل ہال لکھنؤ میں، انڈین پیپلز تھیٹر کی بنیاد ڈالنے والے ناٹک پریم چند کے 'کفن' میں، ڈاکٹر رشید جہاں کے مقابل شرابی 'گھیسو' کا کردار ادا کیا۔ اس ڈرامے نے لکھنؤ میں 'انڈین پیپلز تھیٹر' کی بنیاد رکھی۔

شکیل صاحب نے ہمیشہ محنت کشوں کے مفادات کی جنگ لڑی۔ وہ رکشہ، تانگہ ڈرائیوروں، میڈیکل کالج کے وارڈ بوائز، باغبانوں وغیرہ مزدوروں کی تنظیمیں بنا کر قیادت کرتے رہے۔

سال 1960 میں وہ لکھنؤ میونسپلٹی کے پہلے ہاؤس کے کونسلر اور اس کی ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن رہے۔ اس الیکشن میں وہ 'پرجا سوشلسٹ پارٹی' کے امیدوار تھے۔

  1974 میں، ایم شکیل کانگریس کے ٹکٹ پر مغربی اسمبلی حلقہ سے ایم ایل اے منتخب ہوئے۔ ایک ایم ایل اے کے طور پر ان کی شراکت کو اس علاقے کے لوگ آج بھی یاد کرتے ہیں۔ اس الیکشن میں انہوں نے بی جے پی کے مشہور لیڈر لال جی ٹنڈن کو شکست دی تھی۔

شروعاتی دور میں ان کا تعلق انڈین نیشنل ٹریڈ یونین کانگریس سے تھا۔ 1975 سے انہوں نے مزدوروں کے حقوق کے حصول کے لیے ان کے مقدمات بھی لڑنا شروع کر دیے۔ شکیل صاحب فوڈ کارپوریشن آف انڈیا لیبر یونین کے صدر بھی تھے اور زندگی کے آخر تک اس سے وابستہ رہے۔ 1976 میں انہوں نے لکھنؤ، آگرہ، وارانسی، کانپور اور الہ آباد میں فوڈ کارپوریشن آف انڈیا میں مزدوروں کو ٹھیکے پر رکھنے کے نظام کو ختم کر دیا اور مزدوروں کو محکمانہ ملازمتیں فراہم کرائیں۔

انہوں نے سینٹرل سب ہارٹی کلچر انسٹی ٹیوٹ، مینگو ریسرچ انسٹی ٹیوٹ، رحمان کھیڑا کے مزدوروں کے حقوق اور انصاف کے لیے لڑنے کے لیے کرشی کرمچاری سبھا بنائی اور وہاں کام کرنے والے 120 مزدوروں کے حقوق کے لیے لڑ کر انہیں محکمانہ نوکریاں دلائیں۔ اس لڑائی میں کوئی کام بند نہیں ہوا، نہ ہڑتال ہوئی اور نہ ہی کام میں کسی قسم کی رکاوٹ آئی۔

16  جولائی کو میئر ڈاکٹر دنیش شرما نے لکھنؤ مغربی اسمبلی حلقہ کے سابق ایم ایل اے ایم شکیل کی یاد میں یہاں پرانا نخاس میں واقع چاول والی گلی کا نام ایم شکیل مارگ رکھا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ملک کی آزادی کی لڑائی کے علاوہ آنجہانی شکیل نے لکھنؤ میونسپلٹی کے پہلے گھر کے کونسلر کی حیثیت سے پرانے لکھنؤ کی ترقی میں بھی زبردست تعاون کیا تھا۔ ان کی شخصیت اور کام ان کے نام سے بہت بڑا ہے۔

  بہت کم لوگ جانتے ہوں گے کہ وہ اردو کے مشہور ناول نگار تھے۔ انہوں نے اعتبار، آشنائی، گرتی دیواریں، جھنک باج اٹھی زنجیر اور کرن پھوٹتی ہے کے نام سے پانچ ناول لکھے، جنہیں 'کتابی دنیا' نے شائع کیا۔ پروفیسر احتشام حسین نے ان کے افسانوی مجموعے پر تعارف لکھا جس سے ان کی ادبی حیثیت کا پتہ چلتا ہے۔

.....مزید پڑھئے
For any query/comment related to this ebook, please contact us at haidar.ali@rekhta.org

مصنف کی مزید کتابیں

مصنف کی دیگر کتابیں یہاں پڑھئے۔

مزید

مقبول و معروف

مقبول و معروف اور مروج کتابیں یہاں تلاش کریں

مزید

Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

Get Tickets
بولیے