aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
عباس تابش غزل کے نمائندہ شعرا میں سے ہیں۔زیر نظر ان کا شعری مجموعہ "آسمان " ہے۔جس میں ان کی غزلیں اور نظمیں شامل ہیں۔ان کی شعری کائنات وسیع ہے۔انھوں نے غزل میں جہاں نیا انداز اپنایا ، وہیں موضوعات کی کشید میں بھی خود کو منوایا ہے۔موضوعات ہاتھ باندھے کھڑے دکھائی دیتے ہیں۔انھوں نے روایت سے رشتہ توڑکر عصر رواں اور مستقبل کی غزل کےلیے راستے ہموار کردئیے ہیں۔ان کا کلام جذب و خیال،تنوع موضوعات کا حیرت کدہ اور جہان معنی کا آئنیہ خانہ ہے۔جہاں زندگی اپنی مختلف رنگوں کے ساتھ روشن ہے۔تصوف ،عشق ومحبت، ہجر و وصال،نارسائی،آشوب ذات، فطرت نگاری،سیاسی و سماجی حالات ،حب الوطنی ،موت و حیات کا فلسفہ وغیرہ متنوع موضوعات تازہ ہوا کے جھونکوں کی مانند محسوس ہوتے ہیں۔
One of the known poet around the world specially in Pakistan and India.He is the winner of the prestigious Pride of Performance award. He is also an Assistant Professor at the Government College, Lahore.