aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
اردو ادب میں مولانا صادق حسین صدیقی سردھنوی کا شمارصف اول کے تاریخی ناول نگار وں میں ہوتا ہے۔ان کے تمام ناول اسلام کی تاریخ پر مبنی ہیں۔ جس کا سبب وہ بتاتے ہیں کہ "آج مسلمان اپنے اسلاف کے حیرت انگیز کارناموں کو تقریباَ بھول چکے ہیں۔ وہ نہیں جانتے کہ ان کے بزرگوں نے کہاں کہاں اور کیا کیا کارہائے نمایاں انجام دیے ہیں۔ میں نے سرفروشان اسلام کے کارنامہ ناولوں کی طرز میں لکھ کر قوم کے سامنے اس لیے پیش کیے ہیں کہ وہ ان بھولی ہوئی داستانوں کو سامنے رکھتے ہوئے قرون اولی کے مسلمانون کےقدم بہ قدم چلیں" مولانا صادق حسین نے سو کے قریب تاریخی ناول لکھے جن میں آفتاب عالم، اندلس کے دوچاند، بہادر عرب، آستانہ کی حور، پہلی صلیبی جنگ، سلطان ٹیپو، عماد الدین زنگی، معرکہ کربلا، شیرشاہ سوری قابل ذکر ہیں۔ زیر تبصرہ کتاب آستانہ کی حور دو حصوں پر مبنی مولانا صادق حسین صدیقی سردھنوی کا تاریخی ناول ہے۔ اس ناول میں ترکان احرار کے حیرت انگیز جنگی کارنامے ،غازی مصطفے' کمال پاشا کے دل دہلا دینے والے کارنامے اور یونانیوں اور شیر دل مسلمانوں کے خون ریز کارنامے بیان کئے گئے ہیں۔