aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
عصر حاضر كی كثیر الابعاد قلم كارہ،ہمہ جہت شخصیت كی حامل ڈاكٹر نعیمہ جعفری پاشا ، بیك وقت محقق،افسانہ نگار ،شاعرہ اور ماہر ادب اطفال ہیں۔اس كے علاوہ بحیثیت مبصر مختلف واٹس اپ اور فیس بك گروگروپس پر فعال ہیں۔ زیر نظر كتاب"آٹھ راتیں اور سات كہانیاں "مصنفہ كی نانی كی سنائی سات لوك كہانیوں پر مبنی ہیں۔ جو اردو ادب اطفال میں بہترین اضافہ ہے۔ یہ كہانیاں سیدھی سادی عام فہم زبان میں بچوں كے لیے لكھی گئی ہیں۔ جو صرف كہانیا ں نہیں ہیں بلكہ ادب ،اخلاق اور تہذیب كی درس گاہ ہیں۔ جس کےمطالعے سے بچوں كو اچھائی ،نیكی شرافت،سچائی ،ایمانداری ،امید،بہادوری ،اتحاداورایمان كا درس ملتا ہے۔اس طرح مصنفہ نے روایت كو جدیدیت كے پیرائے میں پیش كرتےہوئے نئی نسل كو اپنی جڑوں سے جوڑنے كی بہترین كوشش كی ہے۔
Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25
Register for free