aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
مشرف عالم ذوقی صاحب دور حاضر کے معروف ناول نگار، افسانہ نگار، خاکہ نگار اور مضمون نگا رہیں۔ ان کی ہر تحریر ان کے بے ساختہ رواں اسلوب کی وجہ سے قارئین کی دل میں گھر کرجاتی ہے۔ مشرف عالم ذوقی صاحب نے بحیثیت ناول نگار ادب میں اہم مقام حاصل کیا ہے۔ پیش نظر ان کا اہم ناول " آتش رفتہ کاسراغ" ہے۔ جس کا موضوع ہندوستانی مسلمانوں کی آپ بیتی ہے۔ جس میں ہندوستانی مسلمانوں کے مذہبی، تہذیبی ، معاشرتی ، معاشی اور سیاسی حالات تاریخی حقائق کے ساتھ بیان کیےگئے ہیں۔ ناول میں مختلف کرداروں اور واقعات کے ذریعہ مسلمانوں کی دردناک داستان کی حقیقی تصویر پیش کی گئی ہے۔ یہ ایک ضخیم ناول جو کئی سچے حادثات و واقعات پر مبنی ہے۔