aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
انجم بہار شمس مشرقی تہذیب اور مذہبی ماحول کی پروردہ مہذب، باصلاحیت اور نہایت شریف خاتون ہیں۔ان کا شمار اردو ادب میں جدید ناول نگاروں میں ہوتا ہے۔ "قصردل", " سائبان", "شیشے کے مسیحا", " ہنستے زخم", " تقدیس" ,"خار و گل"، "صبحِ بہاراں"، اور "تاریک اجالے" کا شمار ان کے اہم ناولوں میں کیا جاتا ہے۔ انھوں نے صنف افسانہ میں بھی طبع آزمائی کی ہے اور کچھ اچھے اور صحت مند افسانوں کا اضافہ اُردو ادب میں کیا ہے۔ ان کا پہلا افسانہ "صبح کا بھولا" ماہنامہ "بتول", رامپور میں شائع ہوا تھا۔ زیر تبصرہ کتاب "آواز کا سفر" انجم بہار شمسی کا افسانوی مجموعہ ہے۔ اس افسانوی مجموعے میں 24 افسانے شامل کیے گئے ہیں۔مندرجہ بالا تمام افسانے صالح اقدار اور صحت مند رجحانات کے آئینہ دار ہیں۔ ان کے یہ افسانے روز مرہ کی زندگی میں ہونے والے واقعات و مسائل کے آئینہ دار بھی ہیں۔ وہ اپنے خیالات و جذبات کےاظہار کے لیے اپنے افسانوں میں اقوال و امثال اور قرآنی آیات اور احادیث کا بھی سہارا لیتی ہیں۔
Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25
Register for free