aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
ڈاکٹر سعید احمدکا تعلق ڈومریا گنج ، سدھارتھ نگر ، اتر پردیش سے ہے۔ انھوں نے ایم اے، ایم فل اور پی ایچ ڈی کی ڈگریاں جواہر لال نہرو یونیورسٹی سے حاصل کیں ۔ ایم فل کے مقالے کا عنوان 1975 کے بعد اردو کے اہم سفر ناموں کا تجزیاتی مطالعہ پی ایچ ڈی کا موضوع اردو ناول کے بدلتے جہات ( ابتدا تا 1947) تھا۔ انہوں نے پوسٹ ڈاکٹر ل فیلو (UGC ) جے این یو سے کیا ہےان کی ایک تحقیقی و تنقیدی کتاب آزادی کے بعد اردو سفرنامه ( تنقید و تجزیہ شائع ہوکر داد و تحسین حاصل کر چکی ہے۔ یہ کتاب قومی اردو کونسل کے مالی تعاون سے اشاعت پذیر ہوئی ہے۔ دہلی اردو اکادمی نے اس کتاب کو 2012 کی بہترین تحقیقی وتنقیدی کتابوں میں شمار کیا۔ ان کی دوسری کتاب تحقیق و تفہیم 2023 میں شائع ہوئی۔ اور تیسری کتاب جنگ آزادی اور اردو ادب ہے2023میں شایع ہوی ان کے تقریبا 30مضامین اردو کے موقر رسائل و جرا ید میں شائع ہوچکے ہیں ، جب کہ کچھ مضامین ترتیب شدہ کتابوں کی بھی زینت بن چکے ہیں۔ ہ اںہوں نےتقریبا 10قومی اور بین الاقوامی سیمیناروں میں حصہ لیا ہے اور 4قومی اور بین الاقوامی سیمنا میں بحیثیت کنوینر خدمات انجا م دے چکے ہیں انہوں نے مختلف یونیورسٹیوں میں خصوصی لکچر بھی دیا ہے آپ تقریبا چھ سال سے شعبہ اردو میں پی ایچ کنوینر ہیں وہ 4 یونیورسٹیوں اور 2 کا جوں کے( BOS) اور( BRS)ممبر ہیں آپ کی نگرانی میں 2 پی ایچ ڈی ہو چکی ہےاور چار جاری ہے وہ تقریبا 8 سا ل سے عالیہ یونیورسٹی کلکتہ (مغربی بنگال ) کے شعبہ اردو میں بہ حیثیت اسسٹنٹ پروفیسر خدمات انجام دے رہے ہیں ۔