aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
عبدالحلیم شرر اردوتاریخی ناول نگاری کا ایک اہم نام ہے۔ انھوں نے اسلامی تاریخی نالوں کے ذریعہ قوم کو یاد دلایا کہ ان کی تاریخ ولولہ انگیز ، تحریر اور تحیر خیز واقعات سے بھرپور ہے۔ شرر نے تاریخ کے ساتھ عشق و محبت کو بھی موضوع بنایا ہے، یہی وجہ ہے کہ تاریخی ناول رومانی قصوں کی کشش اپنے اندر سموئے قارئین کو متوجہ کرنے میں کامیاب ہیں۔شرر کی ادبی شخصیت ہمہ گیرہے۔شرر کے ادبی خدمات بحیثیت ناول نگار، انشاپرداز،شاعر اورصحافی اہمیت کے حامل ہیں۔ پیش نظر "شرر کی ادبی شخصیت او رکارناموں " کا احاطہ کرتی اہم ہے۔جس میں شرر کے حالات زندگی ،تصانیف کاتحقیقی و تنقیدی جائزےکے ساتھ تاریخ نگاری، مضمون نگاری، رپورتاژ نگاری،صحافت نگاری،ڈراما نگاری اورشعری کاوشوں کا فنی و موضوعی جائزہ بھی لیا گیا ہے۔اس طرح یہ کتاب شرر شناسی میں معاون ہے۔
Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi
Get Tickets