aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
زیر تبصرہ کتاب "عبدالرحمن چغتائی شخصیت اور فن" وزیر آغا کی مرتب کردہ ہے، جس میں چغتائی کی شخصیت اور فنی کمالات پر مضامین شامل کئے گئے ہیں، کتاب کے شروع میں وزیر آغا کا تحریر کردہ پیش لفظ ہے، جس میں چغتائی کی مصوری پر وقیع گفتگو کی گئی ہے، اس کی خوبیاں اور امتیازات ذکر کئے گئے ہیں، کتاب انیس مضامین پر مشتمل ہے، جن میں عبدالرحمن چغتائی کے سوانحی حالات پیش کئے گئے ہیں، ان کی زندگی کے اہم واقعات سے واقف کرایا گیا ہے، ان کے مزاج و مزاق پر روشنی ڈالی گئی ہے، ان کی تصویروں کی خوبیاں بیان کی گئی ہیں، ان کی مصوری کے مقام و معیار پر گفتگو کی گئی ہے، تصویروں کے عناوین کی خوبیوں پر بھی گفتگو کی گئی ہے، غالب اور چغتائی، وزیر آغا کا اہم مضمون ہے، دیوان غالب مرقع چغتائی بہت مشہور ہے۔ اس پر بھی بات کی گئی ہے۔ مضامین میں تصویریں بھی پیش کی گئی ہیں، جس سے قارئیں چغتائی کے فن کی بلندی سے بخوبی واقف ہوسکتے ہیں، کتاب میں علامہ اقبال، فیض احمد فیض مالک رام وغیرہ اہم شخصیات کے مضامین شامل ہیں۔
Read the author's other books here.
Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25
Register for free