aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
ابوریحان محمد بن احمد المعروف البیرونی محتاج تعارف نہیں ہے۔ ایک بڑے محقق اور سائنس داں تھے۔ جس پر اسلامی دنیا کو ہمیشہ ناز رہے گا۔البیرونی بو علی سینا کے ہم عصر تھے ۔البیرونی "اثار الباقیہ عن القرون الخالیہ"،"تحقیق الہند" ،"قانون مسعودی" وغیرہ تقریبا سو سے زائد کتابوں کے مصنف ہیں۔ ان کی کتابوں کے موضوعات ریاضی، سائنس،علم ہیئت ، تاریخ اور جغرافیہ ہیں۔پیش نظر اسی عظیم شخصیت کے حیات اور کارناموں کا احاطہ کرتی اہم کتاب" ابوریحان البیرونی" ہے۔ جس کو سید سعید احمد نے لکھا ہے۔مصنف نے البیرونی کے حالات کو تفصیل سے بیان کرتے ہوئے ان کے مختلف شعبوں کے متعلق متفرق نظریات کو بھی پیش کیا ہے۔اس کے علاوہ مصنف نے البیرونی نے جن موضوعات پر کتابیں لکھی ہیں ان موضوعات کو بھی زیر بحث لایا ہے۔
Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25
Register for free