aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
مولانا ابوالکلام آزاد، ہند کی تاریخ آزاد ی کے وہ عظیم سپاہی تھے جنہوں نے اپنے قلم سے بے پناہ خدمات انجام دیں ۔ ان کا تعلق اگر چہ روایتی تعلیمی گھرانے سے تھااور خود بھی روایتی تعلیم سے آراستہ تھے لیکن ان کی دوری اندیشی اور دانشمندی کا ہر کوئی گرویدہ تھا ۔ وہ ہند کے مایۂ نا ز صحافی تھے۔ الہال و البلاغ سے ہندوستان کی مستقبل کی تاریخ لکھ رہے تھے وہیں وہ ایک عظیم مفسر قرآن بھی تھے۔ ان تمام کے ساتھ وہ عظیم سیاست دان اور بھارت کی آزادی کے لیے کئی مرتبہ جیل کی سلاخوں کے پیچھے جانے والے آزادیٔ ہند کے عظیم رہنمابھی تھے ۔یہی وجہ ہے کہ آزادی کے بعد پہلے وزیر تعلیم بنے اور ہندوستان میں جدید تعلیمی ڈھانچے کی بنیاد رکھی ۔ مولانا کی ان تمام روداد کو پڑھنے کے لیے آپ کے سامنے یہ ایک معتبر کتاب ہے جس کے مصنف شورش کاشمیر ی ہیں جن سے مولانا کی ملاقاتیں رہی ہیں۔ وہ خو د ایک صحافی تھے تو کتاب میں ہر طرح کے واقعات بلا کسی خوف و ڈر کے پیش کئے گئے ہیں ۔ الغر ض مولانا ابو الکلام آزا د کے متعلق جاننے اور سمجھنے کے لیے یہ ایک بنیادی کتاب ہے ۔
Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25
Register for free