aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
ابیات باہو حضرت سلطان باہو قدس سرہ کے پنجابی اشعار کا اردو ترجمہ و تشریح ہے اس مجموعہ میں حضرت سلطان باہو کے وہ اشعار شامل ہیں جو انھوں نے اس وقت کہے جب کہ وہ تیس سال تک مرشد اور طالب صادق کی تلاش میں شہر شہر پھرتے رہے تھے، حضرت سلطان باہو کے پنجابی ابیات میں باطنی جادو پایا جاتا ہے، کسی بھی مجلس میں جب ان کے پنجابی ابیات کا ورد ہوتا تو سامعین پر وجد جیسی کیفیت طاری ہو جاتی اور مجلس میں حق حق اور ہو ہو کے نعروں سے کہرام سا مچ جاتا تھا،پہلے کے درویش ان پنجابی ابیات کو یاد کر کے روز و شب ورد کے طور پر پڑھتے اور منازل سلوک طے کرتے تھے۔زیر نظر کتاب حضرت سلطان باہو کے ابیات کے منظوم ترجمہ میں پنجابی متن بھی شامل ہے۔