aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
خطوط نگاری مہذب معاشرےکا ایک اہم فن ہے، اس فن کے ذریعہ انسان آپس میں الفت و محبت و برقرار رکھتا ہے، دور دراز کے فاصلوں کے باوجود انسان قریب رہتا ہے، گویا کہ خط کے ذریعہ ایک دوسرے سے باتیں کی جاتی ہیں، ملاقات کے بغیرخط کے ذریعہ ایک دوسرے کے حالات سے آگہی ہوتی ہے،یہی وجہ ہےکہ خط کو آدھی ملاقات سے تعبیر کیا گیا ہے۔زیر نظر کتاب خطوط نگاری کی رہنمائی کرتی ہے، اس کتاب میں قریبی رشتہ داروں، دوست و احباب،اور اساتذہ وغیرہ کو لکھے گئے خطوط کا نمونہ دیا گیا ہے،جس کے ذریعہ ہم کو پتا چلتا ہے کہ کس طرح کے لوگوں کو خط لکھتے وقت کس کس طرح کے القاب استعمال کئے جائیں، خط لکھتے وقت مرسل الیہ کے مزاج کا کس طرح خیال کیا جائے، اپنی خیریت کی اطلاع، اور دوسرے کی خیریت کس انداز سے معلوم کی جائے، بڑو ں کو خط لکھتے وقت کس طرح کا اسلوب ہونا چاہئےاور چھوٹوں یا دوستوں کو خط لکھتے وقت اسلوب تحریر کیا ہونا چاہئے، اس طرح کی بنیادی اور اہم چیزوں کی جانب رہنمائی کی گئی ہے،جن کو پڑھ کر ہر وہ شخص جوتھوڑا سا بھی لکھنا جانتا ہے آسانی سے خط لکھ سکتا ہے۔
Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25
Register for free