aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
سکھوں میں چھوت چھات ذات پات ہندؤں سے بھی زیادہ ہے۔ پنجاب کے بارہ لاکھ سکھ جو چھوت چھات کا شکار ہیں اور انہیں اچھوت سمجھا جاتا ہے۔ اس کتاب میں پنجاب کے اچھوت سکھوں کی تاریخ بیان کی گئی ہے جو سکھ مذہب اپنا کر آج اچھوتوں کی زندگی بسر کر رہے ہیں اور وہ کسی ایسے دھرم کی تلاش میں ہیں جو ذات پات اور چھوت چھات سے پاک صاف ہو جہاں انہیں عزت کی نگاہ سے دیکھا جائے۔ اس کتاب میں جس کا مصنف خود اسی گروہ کا سکھ ہے اس نے اپنی قوم کی بے بسی اور ان پر ہوئے استحصال کی داستان بیان کی ہے۔