aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
ادا جعفری کی شاعری نے بیسویں صدی عیسوی کی وسطی دہائیوں میں بہ اعتبار رہنمائی و اثر پذیرائی اردو کی خواتین شعرا کے حق میں وہی کردار ادا کیا ،جو اٹھارویں صدی میں ولی دکنی نے عام شعر ا کے حق میں کیا تھا۔ادا جعفری اردوشعری افق پر اردو ادب کی سب سے بڑی تحریک ترقی پسند مصنفین کے ساتھ نمودار ہوئیں اورجلد ہی اپنی غیر معمولی صلاحیتوں کے ساتھ اردو شاعری میں ایک اہم مقام بنانے میں کامیاب بھی ہوئیں۔ ان کے کلام کا دھیما ،میٹھا ، دلاویز لہجہ قارئین کے دلوں میں بس جاتا ہے۔سالنامہ "نگار" نے ان کی شخصیت و فن ہر ایک اہم نمبر شائع کرتے ہوئے ان کے فکر و فن کو خراج تحسین پیش کرنے کی کامیاب سعی کی ہے۔زیر نظر اسی اہم نمبر کی کتابی صورت ہے۔