aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
ادا جعفری پاکستانی شاعری کی نسوانی آوازوں میں نمایاں مقام رکھتی ہیں۔ ان کی شاعری میں کلاسیکی شعری روایت کے ساتھ ساتھ جدید شعری حسیت کے عناصر بھی موجود ہیں۔ زیر نظر کتاب ادا جعفری کی شخصیت اور فن کا مکمل احاطہ کرتی ہے۔ اس کتاب کی سب سے نمایاں خوبی وہ پہلو ہے جس کے تحت مصنفہ نے ادا جعفری کے تہذیبی ماحول اور ان کے شعری اظہار و موضوعات جائزہ لیتے ہوئے اندازہ لگایا ہے کہ خواتین تخلیق کاروں کو اپنے ذہنی وجود کو تسلیم کرانے اور نفی ذات سے اثبات ذات تک کے مراحل طے کرنے میں کن کن مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے
Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25
Register for free