aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
ادب کے لئے شعور کا ہونا لازمی ہے۔ یہی شعور انسان کو بقیہ حیوانوں سے الگ کرتا ہے۔ کتاب کے پیش لفظ میں اس پر بسیط روشنی ڈالی گئی ہے۔ آگے "معرفت استعارہ" پر شاندار بحث ہے ۔ اس کے علاوہ دیگر اہم موضوعات پر جیسے منشی پریم چند بحیثیت ناول نگار، اسٹائل یا اسلوب، تنقید کے چند بنیادی مسائل ، اردو تنقید میں حالی کی اہمیت وغیرہ جیسے بائیس اہم موضوعات پر دقیق مباحث اس کتاب میں شامل ہیں۔ کتاب کے دوسرے ایڈیشن کا یہ نسخہ اس وقت آپ کے سامنے ہے جس کا پڑھنا یقیناً ادب کے تعلق سے عظیم شعور عطا کرے گا۔ زبان میں ادب کا خاص لحاظ رکھا گیا ہے اور جملوں کی ساخت مربوط ہے۔ کہیں پر بھی شکستگی کا احساس نہیں ہوتا ہے۔ ظاہر ہے یہ ایک اچھے قلمکار کی پہچان ہے۔
Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25
Register for free