aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
نورالحسن ہاشمی صاحب کے مضامین کا انتخاب " ادب کا مقصد" پیش نظر ہے۔جس میں پہلا مضمون "ادب کا مقصد" ہے ۔اس کے بعد ذوق کی شاعرانہ خصوصیات پر غائر نظر ڈالی گئی ہے ۔اس کے علاوہ مومن کی غزل گوئی ، مومن کے کلا م میں جرات کا رنگ، غالب کی قدر دانی ،اقبال کا نوجوان اور اس کی تعلیم، خطوط واجد علی شاہ اور علم عروض ،صوتی اعتبار سے " جیسے موضوعات پر بالترتیب مضامین شامل ہیں۔یہ مضامین تحقیقی و تنقیدی نوعیت کے ہیں جس کا مطالعہ قارئین کو مذکورہ شعرا کے شاعرانہ خصوصیات سے واقف کراتے اہم اور معلوماتی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی یہ مضامین اردوشاعری میں ان شعرا کے مقام و مرتبہ کےتعین میں بھی کارآمد ہیں۔