aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
زیر نظر کتاب کے موضوع کو سہل اور آسان طریقے پر پیش کرنے کی کامیاب کوشش کی گئی ہے، ادق مسئلے کو آسان مثال سے واضح کردینا، اس کی انفرادیت کو ظاہر کرتا ہے۔ کتاب پندرہ ابواب پر مشتمل ہے ۔ ان ابواب میں فنون لطیفہ ، ادبیات ، شاعری، نثر ، داستان گوئی سمیت ناول اور افسانے و انشائیہ پر زبردست کلام ہوا ہے۔ گویا ان ابواب کے تحت ادب کی تمام اصناف پر تنقیدی روشنی ڈالی گئی ہے۔ ان ابواب کے بعد ضمیمہ کے تحت چند ادبی نمونے پیش کئے گئے ہیں۔ جس عنوان پر بھی بحث شروع کی گئی ہے تواس کے تحت ذیلی عنوان لگا کر متلاشی کے لئے آسانی پیدا کردی گئی ہے۔ کتاب کا مطالعہ اردو ادب کے اصناف و تنوع کو عیاں کرتا ہے۔