aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
زیر نظر کتاب میں ادب ،شاعری، ناول ، ڈراما، افسانہ ، تنقید اور انشائیہ کے مطالعہ کے اصولوں پر بحث کی گئی ہے۔ خصوصاً شاعری کا مطالعہ بہت دلچسپ اور کارآمد ہے نیز ڈرامائی عناصر کا تجزیہ بھی نہایت اختصار کے ساتھ کیا گیا ہے۔ اس میں منظر نگاری کے اصولوں اور مقاصد پر بھی روشنی ڈالی گئی ہے۔ زبان سلیس اور انداز بیان دلنشیں ہے۔ کتاب میں کل سات ابواب ہیں جن میں ادب کا طریقہ ، شاعری کا مطالعہ ، ناول کا مطالعہ، ڈراما ، افسانہ، تنقید اور انشائیہ کے مطالعات شامل ہیں اور موضوعات پر شاندار بحث ہوئی ہے۔