aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
ادب اورسماج کا گہرارشتہ ہے۔اس رشتہ کو سمجھنے میں ادبی سماجیات اہم کرداراداکرتی ہے۔ادبی سماجیات ایک نیا علم ہے۔دیگر زبانوں میں اس پر کافی مواد موجود ہے۔لیکن اردو زبان میں بہت کم مواد موجود ہے۔اس طرح یہ کتاب ادبی سماجیات کے باب میں ایک اچھا اضافہ ہے۔ادبی سماجیات کسی بھی مخصوص سماج کو سمجھنے کا موثر ذریعہ ہے۔اسی طرح ادبی سماجیات کے تعلق سے سماجی رشتوں،عصری تقاضوں،اور بدلتے ہوئے ادبی منظر نامے کی روشنی میں تخلیق اور تخلیق کار کو سمجھنےمیں اہمیت کی حامل ہے۔ادبی سماجیات کے موضوع پر زیر نظر کتاب اس علم سے دلچسپی رکھنے والوں کےلیےخاطر خواہ موادپیش کرتی ہے۔