aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
ڈاکٹر نو رالحسن ہاشمی کی یہ کتاب "ادب کیا ہے؟ در اصل ان کی ان تقریروں کا مجموعہ ہے جوانھوں نے ریڈیو پر کیں تھیں، چونکہ ریڈیو ٹاک میں موضوع کے ساتھ وقت کا تعین بھی ہوتاہے،اوراس کے سننے والے مختلف طرح کےہوتے ہیں، اس لیے ریڈیو کے لئے لکھی جانے والی تقریر ہر اعتبار سے جامع اور مانع ہوا کرتی ہیں، زیر نظر کتاب میں موجود مضامین کو کافی دل چسپ انداز میں لکھا گیا ہے، تاکہ ادب کی اہمیت اور اس کی نوک پلک کو نہ صرف ادب سے دلچسپی رکھنے والے حضرات ہی سمجھ سکیں ،بلکہ عام لوگ بھی اس سے لطف اندوز ہوں، یہی وجہ ہے کہ نور الحسن ہاشمی نے نہایت ہی سادہ اور عام فہم زبان کا بھی استعما ل کیا ہے، مصنف نے اس کتاب کا انتساب اپنے طلباء کے لئے کیا ہے، جس سے کتاب کی نوعیت کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔
Read the author's other books here.