aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
ادبی ریڈر سلیبس کا ایک مجموعہ ہے جو کہ سوم اور چہارم درجہ کے طالب علموں کی استعداد کے اعتبار سے ترتیب دیا گیا ہے ۔ اس میں نثر و نظم دونوں طرح کے اسباق کا التزام کیا گیا ہے ۔اور قصہ کہانیوں کو بعض دفعہ تصویروں سے بھی سمجھانے کی کوشش کی گئی ہے۔ ہر سبق ختم ہونے کے بعد کچھ سوالات بھی پوچھے گئے ہیں ۔ غرض ہر طرح سے بچے کی نفسیات کے اعتبار سے اسباق کو ترتیب دیا گیا ہے تاکہ بچہ پرھتے پڑھتے اکتاہٹ کا شکار نہ ہو جائے ۔ خاص بات یہ ہے کہ اس میں جو اسباق داخل کئے گئے ہیں وہ کسی نہ کسی بڑے ادیب کے مضامین ہیں جس سے بچہ کا ادبی ذوق ابتدا سے ہی سمت راست کی طرف گامزن ہو سکے گا۔
Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi
Get Tickets