Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

مصنف : عبد الحی

ناشر : ڈائرکٹر قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان، نئی دہلی

مقام اشاعت : انڈیا

سن اشاعت : 2015

زبان : Urdu

صفحات : 435

ISBN نمبر /ISSN نمبر : 978-93-5160-068-8

معاون : عبد الحی

ادبی صحافت (آزادی کے بعد)
For any query/comment related to this ebook, please contact us at haidar.ali@rekhta.org

مصنف: تعارف

  بی اے (آنرز) مگدھ یونیورسٹی، بودھ گیا، بہار سے کرنے کے بعدایم اے، ایم فل اور پی ایچ ڈی کی ڈگری جواہر لعل نہرو یونیورسٹی ، نئی دہلی سے حاصل کی۔پی ایچ ڈی کے لیے یو جی سی کی باوقار جونیر ریسرچ فیلوشپ کے لیے بھی کوالیفائی کیا۔ایڈوانس ڈپلوما ان اردو ماس میڈیا (پارٹ ٹائم پروگرام) جواہر لعل نہرو یونیورسٹی، نئی دہلی سے کیا ساتھ ہی ایم اے (ماس کمیونیکیشن اینڈ جرنلزم) ،تامل ناڈو(فاصلاتی تعلیم ) سے مکمل کیا۔ پانچ کتابیں ”اردو صحافت اور سر سید احمد خان “،” ادبی صحافت آزادی کے بعد “،”افکار کی خوشبو“، ”سمندر اوپر جھاگ اندر موتی“(ترتیب) اور زبیر رضوی:شخصیت اور خدمات (ترتیب)چھپ چکی ہیں۔ اردو صحافت اور سر سید احمد خان کا پہلا ایڈیشن ہندوستان سے جب کہ دوسرا ایڈیشن پاکستان کے اہم پبلشنگ ادارے فکشن ہاﺅس سے شائع ہوا۔کتابوں پر اتر پردیش ، بہار و دہلی کی اردو اکادمیوں سے انعامات بھی دیے گئے۔بہترین ادارتٰی خدمات کے لیے اردو ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن کی طرف سے قاضی عدیل عباسی ایوارڈ  اور نیوز پیپرس اسو سی ایشن آف انڈیا کی جانب سے بہترین اداریہ نویسی کے لیےاعزاز سے نوازے گئے۔آل انڈیا ریڈیو، ای ٹی وی اردو، دور درشن نیوز،پریس انفارمیشن بیورو، الیکٹرانک میڈیا مانیٹرنگ سنٹر، نئی دہلی( وزارت اطلاعات ونشریات) وغیرہ میں کام کیا۔ امریکن انسٹی ٹیوٹ آف انڈین اسٹڈیز لکھنو میں امریکن یونیورسٹی کے طالب علموں کو دو سال سمر پروگرام میں اردو زبان و ادب پڑھایا۔آل انڈیا ریڈیو ،نئی دہلی کے اردو نیوز سیکشن میں تقریباً چار برسوں تک نیوز ریڈر اور ٹرانسلیٹر کام کیا۔ساتھ ہی مختلف موضوعات پر ریڈیو ٹاک پیش کیے،مختلف رسائل واخبارات کے لیے مضامین لکھے۔ قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان، نئی دہلی میں بطور اسسٹنٹ ایڈیٹر اور پبلک ریلیشن آفیسرتقریباً 9 برسوں تک کام کیا۔ اس دوران اردو دنیا،ماہنامہ خواتین دنیا، بچوں کی دنیا،سہ ماہی فکر و تحقیق جیسے رسالوں کو خوب سے خوب تر بنانے کی کوشش کی۔ ماہنامہ اردو دنیا کا ہندوستانی فلموں کے 100 برس پورے ہونے پر خصوصی نمبر کی اشاعت کی۔ ان کے علاوہ مدارس اور اردو، اردو اور ہندی، مذاہب اور اردو، ہندوستانی تہذیب و ثقافت اور اردو جیسے موضوعات پر خصوصی نمبروں کی اشاعت کی۔سہ ماہی فکر و تحقیق کے سعادت حسن منٹو،اردو اشاریہ نویسی،اردو افسانہ ، ہم عصر ناول ، نئی غزل ، نئی نظم ، اردو خاکہ نگاری پر مرکوز خصوصی نمبروں کو ترتیب دیا جو آج بھی مقبول ہیں۔ ریاستی  و قومی سطح کے اخبارات و رسائل میں تواتر سے ادبی مضامین کی اشاعت ہوتی رہتی ہے۔دو درجن سے زائد قومی و عالمی سمیناروں میں شرکت ۔فی الحال سی ایم کالج دربھنگہ کے پی جی شعبہ اردو میں اسسٹنٹ پروفیسر کے طور پر اپنی خدمات دے رہے ہیں۔

.....مزید پڑھئے
For any query/comment related to this ebook, please contact us at haidar.ali@rekhta.org

مصنف کی مزید کتابیں

مصنف کی دیگر کتابیں یہاں پڑھئے۔

مزید

مقبول و معروف

مقبول و معروف اور مروج کتابیں یہاں تلاش کریں

مزید

Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

Get Tickets
بولیے