aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
"ادبی تنقید کے اصول" در اصل ایبر کرومبی کی کتا بprinciples of literary criticism کا اردو ترجمہ ہے ، اس کتاب میں تنقید کے بنیادی اور اہم اصول بیان کئے گئے ہیں ،کتاب کا ترجمہ لفظی اور با محاورہ ترجمے کے بین بین ہے ، ترجمہ کے با وجود کتاب کی زبان نہایت سلیس ہے ، اظہار بیان میں کسی بھی قسم کا سقم اور الجھاؤ نہیں ہے ،اس کتاب کو پانچ ابواب میں تقسیم کیا گیا ہے ، پہلے باب میں مصنف نے تنقید کے حوالے سے تمہیدی کلام کیا ہے۔دوسرا باب :فن ادب کے بارے میں ہے ، تیسرے باب میں ارسطو کی بوطیقا کا بیان ہے۔چوتھے باب میں ارسطو کے بعد کی تنقید کو پیش کیا گیا ہے جبکہ پانچواں باب کتاب کا اختتامیہ ہے۔